مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہادی العامری نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج اور رضاکار فورس کو عراق میں دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہم عراق کے لئے ہر قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
News ID 1888715
آپ کا تبصرہ